ابنا: عبداللہ دوم نے يہ بات ملک کے بعض مذہبي رہنماؤں سے بات چيت کرتے ہوئے کہی کہ شاہ اردن نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائيل کي جانب سے بيت المقدس کو يہودي بنائے جانے کي کوشش کا مقابلہ کرے گا-انہوں نے اسرائيل کي جارحيت کے مقابلے ميں اسلامي ملکوں اور عالمي سطح پر مشترکہ اور ٹھوس موقف اختيار کئے جانے کي ضرورت پر زور ديا-عبداللہ دوم نے واضح کيا کہ اردن بيت المقدس کے اسلامي اور عيسائي مقدسات کي حفاظت کے لئےاپني پوري توانائياں بروے کار لائے گا اور اس شہر کي مساجد اور کليساؤں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا اردن کے بادشاہ کا يہ بيان ايک ايسے وقت آيا ہے جب اس کے اسرائيل کے ساتھ رابطے ہيں اور اسرائيل کے ساتھ سازباز کے عمل ميں اردن ہميشہ ہميشہ پيش پيش رہا ہے –
.......
/169